18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:59
اسرئیلی جارحیت نے غزہ میں غذائی قلت پیدا کردی
اے آر وائی - غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث اشیائے خودونوش کے حصول میں قلت اور دستیابی میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔
اسرائیلی جارحیت نے جہاں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنایا ہوا ہے وہیں گولہ باری اور بم دھماکوں نے رہائشی علاقوں اور بازاروں کو تہس نہس کردیا ہے،غزہ میں موجود غذائی اجناس اور اشیائے خودونوش کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے ، دوسری جانب ترسیل کا نظام بھی کشیدہ حالات کے باعث معطل ہے، جس سے شہری دوہرے عذاب کا شکار ہیں، اور اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
غزہ کے موجودہ حالات کے باعث عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے،شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جنگ بند کرکے حالات کو معمول پر لایا جائے۔