تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:51

بان کی مون کی غزہ میں فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل

اے آر وائی - اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے غزہ میں فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔ بان کی مون کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے قاہرہ جا رہے ہیں۔ بات چیت کیلئے اسرائیل کا ایک وفد قاہرہ پہنچ چکا ہے۔ مصر کے صدر محمد مرسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں زمینی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جسے نہ مصر اور نہ ہی باقی دنیا قبول کرےگی۔



عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا وفد منگل کو غزہ کا دورہ کرے گا ۔ فرانس نے بھی جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ برطانیہ نے خبردار کیا ہے زمینی کارروائی کی صورت میں اسرائیل عالمی حمایت سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ امریکی صدر براک اوباما نے حسب روایت اسرائیلی حملوں کی حمایت کی ہے۔



مسلم دنیا میں اسرائیلی کارروائی کو دہشتگردی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ اور صیہونی جارحیت کے خلاف سخت غم اور غصہ پایا جا تا ہے۔ زعما، علمائے کرام اور مسلم عوام یہ بھی سمجھتے ہیں غزہ میں کوئی جنگ نہیں ہو رہی بلکہ اسرائیل یکطرفہ دہشتگردی کر رہا ہے۔ امریکا سمیت مغرب اسے دو فریقین کی جنگ قرار دے کر جنگ بندی کی باتیں کر رہا ہے۔ جو مسلمانوں کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.