تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:42

فرانس میں ہوا بریک ڈانس کا عالمی مقابلہ

اے آر وائی - فرانس میں بریک ڈانس کا عالمی مقابلہ ہوا۔دیکھنے والوں کی نظریں دیکھتی ہی رہ گئیں۔ موسیقی روح کی غذا ہے تو رقص اعضاء کی شاعری، یہ اور بات کے یہ اندازشاعری کچھ جارحانہ رنگ اختیار کرگئی۔ ایسا ہی ایک اندازبریک ڈانس میں بھی نظرآتاہے اور تو اوردیوانوں نے فرانس میں بریک ڈانس کا عالمی مقابلہ کرڈالا۔



انیس ٹیموں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ڈانس میں بریک ہونے کے باوجود اس کی رفتارکہیں تیز تھی۔دیکھنے والوں کی نظریں رقص کرنے والوں پرٹہر نہیں پارہی تھیں،چھ چھ منٹ کی پرفارمنس میں جسمانی پھرتی،ذہنی ہم آہنگی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی،لگتاتھاٹیموں کے ذہن کسی نادیدہ ڈورسے جڑیہیں،ججوں کو انتخاب میں مشکل ہورہی تھی کہ آخر کسے فاتح قرار دیں لیکن فرانسیسیوں نے بصد مشکل جاپانیوں کوہراکر یہ مقابلہ جیت ہی لیا۔فرانسیسیوں ہی نے گزشتہ برس بھی یہ مقابلہ جیتاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.