تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:22

باراک اوباما کا مصری صدر، اسرائیلی وزیراعظم کوفون

اے آر وائی - امریکی صدر باراک اوباما نے مصر کے صدر محمد مرسی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ میں جاری تشدد کے بارے میں ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ وائٹ ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے مصری صدر محمد مرسی سے ٹیلی فون پر غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔



اوباما نے مرسی پر زور دیا کہ حماس اسرائیل پر راکٹ حملے فوری بند کرے۔ امریکی صدر نے مصری ہم منصب سے غزہ میں ہونے والی شہادتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔



وائٹ ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کی جانب سے راکٹ حملے بند نہ ہونے کی صورت میں کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تاہم امریکی صدر نے معاملات حل کرنے پر زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.