تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:34

اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی،جنگ بندی کی امیدیں معدوم

اے آر وائی - اسرائیل کی غزہ میں جاری دہشت گردی کے باعث جنگ بندی کی امیدیں ختم ہوتی جا رہی ہیں۔



اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے بات چیت کا سلسلہ التوا کا شکار ہو گیا۔ اسرائیل نے مختصر وقفے کے بعد غزہ پر بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ اسرائیل کےباوجود فریقین میں امن کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ حماس کا کہنا ہے جنگ بندی کا فارمولا اسرائیل کی رضامندی کامنتظر ہے۔ معاملے کے حل کیلئے سفارتی کوششوں میں بھی تیزی آ رہی ہے۔



حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے معاہدے کی خبریں بھی زیر گردش ہیں ۔ تاہم دونوں فریقین نے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا اور موقف اپنایا کہ اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن جنگ بندی پر بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھانے کے لیے منگل کو اسرائیل پہنچیں ۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات چیت کے بعد امریکی وزیر خارجہ رملہ اور قاہرہ کا دورہ کریں گی۔



فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب لیگ کا وفد بھی غزہ پہنچ گیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد بان کی مون نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فریقین پر جنگ بندی کرنے پر روز دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑائی کسی کے حق میں نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.