تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:34

آٹھ روزہ جارحیت کے بعدغزہ میں جنگ بندی کا باضابطہ اعلان

اے آر وائی - آٹھ روز اسرائیلی کی غزہ پر بمباری کے بعد جنگ بندی کاباقاعدہ اعلان کر دیا گیا ۔جنگ بندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا ۔ آٹھ روز تک اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے بعد مصرکی سفارتی کوششیں رنگ لائیں ۔ اسرائیلی اور فلسطین نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ۔



جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان مصرکے وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر حملے فوراً بند کر دیں۔ اس موقع پر ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ وہ جنگ بندی کیلئے کوششوں پر مصرکے صدر کا شکریہ ادا کرتی ہیں ۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی ۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر اوباما کو پیغام میں کہاکہ وہ جنگ بندی سے فلسطین کو ایک موقع اور دیتے ہیں تاہم معاہدہ ناکام ہوا تو پھر کارروائی کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.