24 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:57
دنیا بھر میں 9محرم الحرام کے جلوس
اے آر وائی - دنیا بھر میں شہداء کربلا کی قربانیوں کی یاد میں نو محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں ۔
عراق کے شہر کربلا میں لاکھوں عزادار نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آله و سلم کو خراج عقیدت پیش کرنے جمع ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ بھارت، افغانستان، ایران، شام، مشرق وسطی میں ماتمی جلوس اورعزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
برطانیہ ، فرانس، اٹلی بلجیم سمیت دیگر یورپی ملکوں میں بھی مجالس منعقد کی جارہی ہیں اور ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ جلوس میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شریک ہیں۔ عزاداروں کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کی بے مثال قربانیاں حق کا ساتھ دینے اور باطل کے سامنے سر نہ جھکانے کا سبق دیتی ہیں۔