24 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:53
دنیا بھر میں میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا
اے آر وائی - عراق، ایران اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا،کربلا میں ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد زائرین نے حضرت امام حسین کے روضے پرحاضری دی ۔عراق کے شہر کربلا میں لاکھوں عزادار نواسہ رسول کو خراج عقیدت پیش کرنے جمع ہوئے۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔
افغانستان میں مجالس اور جلوسوں کے لئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ہیں۔ بھارت اور مشرق وسطیٰ کے بعض ملکوں میں بھی ماتمی جلوس اور عزاداری کی گئی۔ برطانیہ ، فرانس، اٹلی، بلجیئم سمیت دیگر یورپی ملکوں میں بھی مجالس منعقد کی گئیں اور جلوس نکالے گئے۔