تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:57

مصر کا تحریراسکوائرصدرمرسی کے خلاف سج گیا

اے آر وائی - مصر کا تحریر اسکوائر صدر حسنی مبارک کے بعد اب موجودہ صدر محمد مرسی کے خلاف احتجاج کے لئے سج گیا ہے۔



مصر کی صورتحال ایک بار پھر ہیڈلائنز کی زینت بن گئی ہے اور مسلم دنیا اس صورتحال کو غور سے دیکھ رہی ہے۔ مصری دارالحکومت قاہرہ میں صدر محمد مرسی کے جاری کردہ متنازعہ آئینی اعلامیے کے خلاف ایک مرتبہ پھر مظاہرے زور پکڑرہے ہیں اور تحریر اسکوائر پھر احتجاج کرنے والوں سے سج گیا ہے۔ تحریر اسکوائر پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ صدر کے حکم نامہ کے خلاف قاہرہ کے علاوہ اسکندریہ، نیل ڈیلٹا اور وسطی مصر کے مختلف صوبوں میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔



اسکندریہ میں حکومت مخالف مظاہرے میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرین نے اپنے غصے کا اظہار میں صدر مرسی کے گھر کی دیواروں پر لکھ دیا کہ ایک آمر کا دور پھر شروع ہوگیا ہے۔ صدر کے حامی اسلام پسندوں اور ان کے مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔



حکومت مخالفین نے قاہرہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں اخوان المسلمون اور ان کی حامی پارٹیوں کے دفاتر نذر آتش کر دیئے ۔ ججز کے ایک گروپ نے احتجاج کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ ججوں کا کہنا ہے

کہ صدر محمد مرسی نے اپنی حد سے تجاوز کیا۔ مصری صدر کے مخالفین کا کہنا ہے کہ محمد مرسی جدید فرعون ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.