28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:15
مصری عدالت کاحسنی مبارک کو طبی بنیاد پرقید سے رہائی سے انکار
اے آر وائی - مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو عدالت نے جیل سے رہائی دینے سے انکار کردیا ہے۔ سابق صدر حسنی مبارک اس وقت دارالحکومت قاہرہ کے نواح میں واقع طرہ جیل میں مظاہرین کی ہلاکتوں کے جرم میں عمرقیدکی سزا کاٹ رہے ہیں۔
ان کی صحت خراب ہے اور ان کے وکیل نے عدالت میں ان کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر جیل سے رہا کر کے ایک اسپتال میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی لیکن عدالت کے جج نے ان کے موقف کو مسترد کردیا ہے۔
قاہرہ کی عدالت نے حسنی مبارک کو 2 جون 2012 کو ساڑھے آٹھ سو مظاہرین کی ہلاکتوں کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ واضح رہے سابق صدر حسنی مبارک کو مصر کے سرکاری میڈیا نے 19 جون کو طبی طور پر مردہ قراردے دیا تھا۔