تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:26

فلسطین کو یونیسکو کی رکنیت بھی مل گئی

اے آر وائی - فرانس میں اقوام ِ متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم ، سائنس اور ثقافت یعنی یونیسکو نے فلسطین کی جانب سے دائر کی جانے والی مکمل رکنیت کی درخواست کثرت رائے سے منظور کرلی ہے۔



رائے شماری کے دوران فلسطین کے حق میں ایک سو سات اور مخالفت میں چودہ ووٹ آئے جبکہ برطانیہ سمیت باون ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔برطانیہ کے یونیسکو میں مندوب نے کہا کہ فلسطینی عوام کی خواہش ہے کہ مذاکرات کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور برطانیہ بھی یہی چاہتا ہے۔



انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے دو ریاستوں کا قیام ضروری ہے مگر اس کے لیے یہ جگہ مناسب نہیں اسی لیے ہم اس پر کی جانے والی رائے شماری میں حصہ نہیں لے رہے۔امریکہ اور اسرائیل نے یونیسکو میں فلسطین کو رکنیت دینے کی مخالفت کی تھی۔



امریکا نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر فلسطین کو رکنیت دی گئی تو وہ یونیسکو کو سالانہ دی جانے والی امداد سات کروڑ ڈالر میں کٹوتی کردے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.