تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:1

ڈرون اتارنے کے ایرانی دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی، امریکا

اے آر وائی - وائٹ ہاوٴس نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ڈرون طیارہ اتارنے کی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایرانی دعوے کی تصدیق کیلئے کوئی شواہد نہیں مل سکے اور یہ نہیں کہاجاسکتا کہ ایران نے حقیقت میں امریکی ڈرون طیارہ اتار لیا ہے۔



نیوی کے ترجمان کاکہنا تھا کہ انہوں نے مشرق وسطی میں موجود ڈرون طیاروں کی تعداد کو ری چیک کرلیا ہے۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیاتھا کہ انھوں نے امریکیوں کے زیرِ استعمال سکین ایگل نامی قدرے کم پیچیدہ اور چھوٹے حجم کا طیارہ اتار لیا ہے۔



ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے ریئر ایڈمرل علی فداوی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ چند روز سے اس طیارے نے متعدد جاسوسی پروازیں کی تھیں۔سکین ایگل نامی ڈرون طیارہ کم قیمت اور لمبے عرصے تک استعمال ہونے والا طیارہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.