تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:38

امریکی سینیٹ نے631ارب ڈالرکے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی

اے آر وائی - امریکی سینیٹ نے چھ سو اکتیس ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔



امریکی سینیٹ نے سال دوہزار تیرہ کے دفاعی بجٹ کے بل کی منظوری دے دی۔ متفقہ طورپر منظور کئے جانے والے بل میں چھ سو اکتیس ارب ڈالر دفاعی بجٹ کیلئے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ رقم افغان جنگ اور جوہری ہتھیاروں سمیت دیگر دفاعی مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی۔



دفاعی بجٹ کا بل امریکی صدر کو دستخط کیلئے بھجوانے سے پہلے ایوان نمائندہ گان سے منظور شدہ بل کے متن سے ملانا ضروری ہے۔ وہائٹ ہاؤس نے پہلے ہی بل کی چند شقوں پر اعتراض کرتے ہوئے بل کو مسترد کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.