تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جون 2013
وقت اشاعت: 14:32

عراق : بغداد کی مسجد میں دوخود کش دھماکے،15 افراد جاں بحق

جیو نیوز - بغداد…عراق کی مسجد میں 2خود کش حملوں میں 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں ، وزارت داخلہ حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں اہل تشیع کی مسجد Habib ibn al-Mudhaher Hussainiyah میں 2 خود کش دھماکے کیے گئے ، حملوں میں 15 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، حکام کے مطابق ایک حملہ آور نے ہا ل کے داخلی راستے پر خود کو دھماکے سے اُڑایا جبکہ دوسرے نے بھگدڑ کے دوران دھماکا کیا،جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ ترطلبا ہیں ، صلاح الدین صوبے میں بھی بم دھماکوں میں 2 افراد ہلاک 6 زخمی ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.