18 جون 2013
وقت اشاعت: 22:50
ورجینیا،نیویارک میں غیرقانونی امیگرینٹس کونوکریاں،8 افراد کو قید کا سامنا
جیو نیوز - نیویارک…ورجینیا اور نیویارک میں پاکستانیوں سمیت غیر قانونی امیگرینٹس کوملازمت دینے اور ان کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرنے کے الزام میں 9 سیون الیون اسٹورزکے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ملزموں میں فرخ ، اس کی اہلیہ بشریٰ بیگ، اس کے بھائی زاہد اورشاہ نواز بیگ بھی شامل ہیں۔ امریکی حکام نے چودہ اسٹورزکے فرنچائزڈرائٹس ختم کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ نیویارک میں 13لاکھ ڈالرمالیت کے 5 گھروں کوبھی قبضے میں لے لیا ہے۔امریکی اٹارنی کاکہنا تھاکہ اسٹورزکے مالکان فراڈ میں ملوث ہیں۔8 مرد اورایک خواتین پرمشتمل یہ گروہ نیویارک اورنیوورجینیا میں اسٹورز چلاتا تھا اور حکام کاکہنا ہے کہ انتہائی منظم اندازسے دھوکادہی جاری تھی۔حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 25 سے زائد لوگوں کی شناختی دستاویزات کی بنیاد پرغیرقانونی امیگرینٹس کوجعلی شناختی دستاویزات دی جاتی تھیں اوران میں سے کچھ ایسے افراد بھی تھے جن کا انتقال ہوچکا ہے۔ جرم ثابت ہوا توملزموں کو 20 سال قیدہوسکتی ہے۔