تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 جون 2013
وقت اشاعت: 6:24

رو سی فوجی تربیتی مرکز کے اسلحہ ڈپو میں دھماکے،30زخمی ،6 ہزار کوبچالیا گیا

جیو نیوز - ماسکو… روس میں ایک فوجی تربیتی مرکز کے اسلحہ ڈپو میں دھماکوں میں30افراد زخمی ہو گئے ، 6 ہزار افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا۔حادثہ کا نشانہ بننے والا فوجی تربیتی مرکز روس کے جنوب مغربی علاقے سمارا میں واقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈپو میں 5 دھماکے ہوئے ، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ30 معمولی زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے، 6 ہزار افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا۔ دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ ڈپو میں گولہ بارود سمیت تقریبا11 ملین اشیا ء موجود تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.