19 جون 2013
وقت اشاعت: 10:58
چین میں سیاحوں کی بس کھائی میں جاگری،15افراد ہلاک
جیو نیوز - بینگ…چین کے مغربی علاقے میں بس 40 میٹر گہری کھائی میں گرنے سے15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔چین کے نیم خود مختار شمال مغربی علاقے یوگارمیں سیاحوں کو لے جانے والی بس کھائی میں گرگئی۔واقعہ میں 21 افراد زخمی ہوگئے۔ کئی کی حالت تشویشناک ہے، بس میں 36 افراد سوار تھے ، جو چنگ جی شہر جارہے تھے ، حادثہ دُھند اور راستہ خراب ہونے کے باعث پیش آیا۔