تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 جون 2013
وقت اشاعت: 19:30

طالبان افغان حکومت سے مذاکرات پر رضا مند

جیو نیوز - لندن … قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں طالبان آفس کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے افغان امن کونسل سے مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کا دفتر تمام افغانوں کیلئے ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ افغان امن کونسل نے ابھی اْن سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ طالبان نے افغان امن کونسل سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا امریکا کے ساتھ مذاکرات میں جنگ بندی کا موضوع بھی زیر بحث آئے گا، طالبان اپنے منصوبے امریکا کے سامنے رکھیں گے اور امریکا اپنے منصوبے رکھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.