20 جون 2013
وقت اشاعت: 3:16
پیرو میں مسافر بس دریا میں جا گری، 30 افراد ہلاک
جیو نیوز - لیما… پیرو میں مسافر بس دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں30 افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق صوبے Satipo کو جانے والی مسافر بس تقریبا 50 میٹر کی اونچائی سے دریائے ٹرما میں جا گری۔ بس میں 52 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 30 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ 9 افراد اب تک لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ بارش اور دریا میں طغیانی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔