تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جون 2013
وقت اشاعت: 9:42

طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے امریکی فوجی کورہا کرنے پرتیار

جیو نیوز - دوحہ…افغان طالبان نے گوانتانامو بے سے قیدیوں کی رہائی کے بدلے امریکی فوجی کورہاکرنے رضامندی کااظہار کردیاہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابقامریکی فوجی اہل کار کو طالبان نے 2009 میں اغوا کیاتھا۔ترجمان طالبان شاہین سہیل کے مطابق گوانتاناموبے جیل سے5 طالبان رہنماوٴں کو رہا کیا جائے،انہوں نے بتایا کہ امریکی فوجی طالبان کی قید میں اچھی حالت میں ہے۔ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی کی رہائی کیلئے پہلے امریکاکوہمارے ساتھیوں کورہاکرناہوگا،طالبان امریکا اور اپنے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات چاہتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.