تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جون 2013
وقت اشاعت: 20:42

امریکا نے وعدے پورے کردئیے تومذاکرات ہوسکتے ہیں،ترجمان کرزئی

جیو نیوز - کابل …افغان صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرامریکا نے کرزئی کیری بات چیت میں کئے گئے وعدے پورے کردئیے توافغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ کابل سے افغان صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ کیری نے کرزئی کو طالبان کے جھنڈے اور دفتر پر نصب پلیٹ ہٹانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔افغان حکومت کی حمایت کے لیے امریکا باضابطہ خط جاری کریگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی شرائط ماننے کے بعدطالبان سے مذاکرات میں شمولیت پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.