تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 جون 2013
وقت اشاعت: 15:28

قطر : فرینڈز آف سیریا گروپ کا اجلاس، باغیوں کو اسلحے کی فراہمی پر غور

جیو نیوز - دوحا … قطر میں فرینڈز آف سیریا گروپ کا اجلاس شروع ہوگیا، عالمی رہنماوٴں کی جانب سے شام میں باغیوں کو اسلحے کی فراہمی اور حمایت پرغور کیاجارہا ہے۔ قطرکے دارالحکومت دوحا میں ہونے والی کانفرنس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ شام کی اپوزیشن جماعتوں کی مدد کرکے عدم توازن کو ختم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں موجود رہنما شام کے بحران کے خاتمے کیلئے مختلف تجاویز دے کر وسیع البنیاد حل کی راہ ہموار کریں گے۔ قطر کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شام کی اپوزیشن کو اسلحہ فراہم کرنا امن کے قیام کا واحد راستہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.