تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جون 2013
وقت اشاعت: 23:40

امریکی خفیہ ایجنسی کے راز فاش کرنے والے اسنوڈن کا پاسپورٹ منسوخ

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے راز فاش کرنے والے سابق اہل کار ایڈورڈ اسنوڈن کو مزید سفر کرنے کے اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پیسکی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے خلاف سنگین جرم کرنے پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسنوڈن جسے ناقبل معافی جرم کرنے والے شخص کو مزید بین الاقوامی سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس لئے ضروری ہے کہ اسے واپس امریکا لایا جائے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں نصف کرہ غربی کے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اسنوڈن کو پناہ اور سفر کی اجازت نہ دیں۔دوسری جانب کیلی فورنیا کی سنیٹر اور سینٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی چیئر ڈیانہ Feinstein نے کہا ہے کہ انہیں علم ہے اسنوڈن کے پاس راز افشان کرنے کے لئے مزید دو سو مختلف آئٹم موجود ہیں۔اسنوڈن راز افشاں ہونے کے بعد ہانگ کانگ بھاگ گئے تھے تاہم پناہ کی اجازت نہ ملنے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ پناہ کے لئیایکواڈور جانا چاہتے ہیں۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق10 جون سے ہانگ کانگ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے وارننگ کے باوجود اسنوڈن کو گرفتار نہ کیا جس پر مایوسی ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.