تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 جون 2013
وقت اشاعت: 18:45

زیادتی کیس: سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی کو 7 سال قید کی سزا

جیو نیوز - روم … سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی پر منصب وزارت کی تذلیل کرتے ہوئے نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر انہیں 7 برس قید کی سزا سنادی گئی۔ اطالوی عدالت کے مطابق برلسکونی پر رقم کے عوض کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہوگیا ہے، اس جرم میں برلسکونی کو 7 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ برلسکونی پر کسی بھی عوامی عہدہ رکھنے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ برلسکونی کو اپیل کا حق حاصل ہوگا، ان کی سزا اپیل کا حق ختم ہونے کے بعد لاگو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.