24 جون 2013
وقت اشاعت: 20:54
لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پر 52 سالہ مسافر گرفتار
جیو نیوز - لندن… میٹروپولیٹن پولیس نے ٹورنٹو سے لندن کے ہیتھروایئرپورٹ آنے والے 52 سال کے مسافرکوگرفتارکرلیا، گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت غیرمصدقہ طورپرافتخارحسین کے نام سے کی گئی ہے۔ افتخار حسین کے رشتے دارنے دعویٰ کیا کہ برطانیہ واپسی پر ہیتھروایئرپورٹ پر افتخار حسین سے پوچھ گچھ کی اطلاعات ہیں۔ افتخار حسین رشتے دار کی شادی میں شرکت کیلیے کینیڈا گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس نے زیرحراست شخص کی شناخت تاحال ظاہرنہیں کی۔