تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جون 2013
وقت اشاعت: 19:17

طالبان سے مذاکرات:اوبامہ کا کرزئی سے ٹیلیفونک رابطہ ومشاورت

جیو نیوز - واشنگٹن …امریکی صدر بارک اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان افغان طالبان سے امن مذاکرات کے حوالے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 90 منٹ کے دورانیے پر مشتمل اس ٹیلیفونک بات چیت میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان افغان طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کے اقدامات زیر غور آئے بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا گیاکہ دونوں ممالک افغان طالبان کے ساتھ امن چاہتے ہیں،اور افغانستان کا خود امن مذاکرات کی قیادت کرناملک سے دہشتگردی کے خاتمے اورسلامتی کی حتمی ضمانت ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے افغانستان اور امریکا کے درمیان امن معاہدے پر بھی بات کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.