27 جون 2013
وقت اشاعت: 8:33
جنوبی افریقہ کے سابق صدرنیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک
جیو نیوز - جاہانسبرگ…جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور اُنہیں اسپتال میں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کی تحریک آزادی کے ہیرو سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اُنہیں مصنوعی تنفس دیاجارہاہے۔ نیلسن منڈیلا کو آٹھ جون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے پری ٹوریا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اُنہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت میں تاحال کوئی بہتری نہیں آئی۔جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے نیلسن منڈیلا کی خراب طبیعت کے باعث موزمبیق کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔