27 جون 2013
وقت اشاعت: 17:58
نسل پرستوں کی تنقید کا سامنا رہا، پرواہ نہ کرنے سے یہ مقام ملا،سعیدہ وارثی
جیو نیوز - لندن …برطانیہ کی خاتون مسلم وزیرسعیدہ وارثی نے کہاہے کہ سیاست میں آنے پر انہیں نسل پرستوں کی تنقید کا سامنا رہامگر ان سب کی پرواہ نہ کرنے کے سبب وہ آج مین اسٹریم سیاست کاحصہ ہیں اورکمیونٹی کواپنے مسائل حل کرنے کیلیے سیاست میں آنا ہوگا انہوں نے یہ بات ورلڈ کانگریس آف اوورسیزپاکستانیز کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں کہی۔جس سے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن ، کنزریٹوزفرینڈزآف پاکستان کے رکن مائیکل ویڈWADE،اورکئی دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔سعیدہ وارثی کا کہناتھاکہ پاکستانی نثراد خواتین کو سیاست میں بھر پور حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ اپنا بہتر امیج سامنے لاسکیں۔ ورلڈکانگریس آف اوورسیزپاکستانیز کے سربراہ قمر رضا نے کہاکہ انکی کوشش ہوگی کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کاحل تجویز کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔