تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 جون 2013
وقت اشاعت: 2:43

امریکی سینیٹ نے امیگریشن بل منظورکرلیا

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکامیں مقیم ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کیلیے امریکی سینیٹ نے امیگریشن بل منظورکرلیا۔ تاہم ابھی بل کی ایوان نمائندگان نے منظوری نہیں دی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ میں امیگریشن بل کے حق میں 68 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 32 ووٹ مخالفت میں آئے۔ سینیٹ میں تمام 52 ڈیموکریٹ اراکین اور2آزاد ارکان کے علاوہ 14 ریپبلکنزسینیٹرز نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیے۔تاہم ابھی ایوان نمائندگان سے بل کی منظوری باقی ہے۔جہاں ریپپلکنز کی اکثریت ہے۔جن کاکہناہے کہ وہ اس بل کومنظورنہیں ہونے دیں گے۔ جبکہ صدر اوباما رواں برس ہی اس بل پر دستخط کرنے کے خواہشمند ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.