تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 جون 2013
وقت اشاعت: 11:3

بھارتی رپورٹر کا انوکھا کارنامہ،شخص کے کندھے پر سیلاب کی وڈیوبنا ڈالی

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی رپورٹر کا انوکھا کارنامہ، سیلاب سے متاثرہ شخص کے کندھے پر چڑھ کے سیلاب کی وڈیو بناڈالی، وڈیو مقبول ہوگئی، رپورٹر کو نوکری سے نکال دیا گیابھارتی صحافی پر اس وقت سخت تنقید کی گئی جب اتراکھنڈ میں آئے سیلاب کی تباہ کا ریوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے وہ متا ثرہ شخص کے کندھوں پر ہی چڑھ گئے۔صحافی کے اس فعل کو نا صرف بے رحم اور ظالمانہ کہا گیا بلکہ اس حرکت پر انہیں نوکری سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔ نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ ان کے صحافی نے متاثرہ شخص کے کندھے پر چڑھ کے سخت بد اخلاقی کا ثبوت دیا۔ یہ ایک سنگین غلطی ہے جس کی ہماری ثقافت اور چینل کے ضابطہ اخلاق میں کوئی جگہ نہیں۔ ہم خبر بنانے کے لیے لوگوں کے کندھوں پر نہیں چڑھتے۔ دوسری طرف صحافی کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص نے کندھوں پر بٹھانے کے پیسے لیے تھے۔اور کیمرے میں وڈیو صرف ان کی بنائی جانی تھی اس وڈیو کو جان کر غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس وڈیو کے ٹی وی پر نشر ہونے سے پہلے اس کو یو ٹیوب پر ہزا روں افراد نے دیکھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.