تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 جون 2013
وقت اشاعت: 15:55

پاکستانی حکومت کے استحکام کے بعد جامع مذاکرات ہونگے،بھارتی وزیرخارجہ

جیو نیوز - سری نگر…بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کے استحکام کے بعدبھارت جامع مذاکرات کرے گا،پاکستان کے ساتھ زیرالتواء اعتمادسازی کے اقدامات کے بعدمذاکرات ہوں گے۔سری نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے لئے ماحول فی الحال بہترہے، پاکستان میں جمہوری طریقے سے نئی حکومت آئی ہے،وزیراعظم نوازشریف نے انتخابی مہم میں جووعدے کیے اُنہیں پوراکرنے کااظہارکیا،وزیراعظم نوازشریف کے وعدوں کوبھارت مثبت اندازمیں دیکھتاہے،اُن کاکہنا تھاکہ نوازشریف کے اچھے عزائم دیکھ کربھارت نے اُنہیں وزیراعظم بننے پرمبارکباد دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.