تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:22

چین میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا

جیو نیوز - بیجنگ…چین میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔بلٹ ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔چین کے جنوب مغربی صوبے سی چوان میں طوفانی بارشوں سے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے ، سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کومشکلات کاسامناہے۔بارشوں کے باعث 18بْلٹ ٹرین سروس معطل کردی گئی ہیں جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں ، سیکڑوں مسافر ریلوے اسٹیشنوں پر پھنسے ہوئے ہیں ، حکام نے کئی مسافروں کو ٹکٹ واپس کیے تو کئی افراد کودوسری ٹرینوں سے روانہ کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.