تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:35

مصر میں حکومت کے حامی اور مخالفین میں جھڑپیں،6افراد ہلاک

جیو نیوز - قاہرہ… مصری صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے مظاہروں میں شدت آگئی ہے ، کئی شہروں میں حکومت کے حامیوں اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں ، پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔محمد مرسی کے عہدہ صدارت پر ایک سال مکمل ہونے پر قاہرہ سے شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ اسکندریہ اور پورٹ سعید سمیت بیس شہروں تک پھیل گیا ہے ۔احتجاج میں لاکھوں افراد شریک ہیں، حکومت کے حامی مظاہرین بھی سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں اور دونوں میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں ، قاہرہ میں حکومتی جماعت اخوان المسلمین کے ہیڈکوارٹر پر پٹرول بموں سے حملہ کیا جس پر تنظیم کے ارکان اور حملہ آوروں میں جھڑپ ہوئی،ایک اور شہر اسیوط میں بھی حکومتی جماعت کے دفتر پر حملہ کیا گیا، یہاں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے ،مظاہرین صدر مرسی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں اور ان کا مرکز ایک بار پھر قاہرہ کا تحریر اسکوائر بنا ہے ۔صدرمرسی کا کہنا ہے کہ تمام مسائل کے حل کیلئے تمام افراد کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.