2 جولائی 2013
وقت اشاعت: 0:17
مقبوضہ کشمیر میں3 مبینہ عسکریت پسند مارے گئے،ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک
جیو نیوز - سری نگر… ضلع پلواما میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 مبینہ عسکریت پسند مارے گئے۔مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں 2نوجوانوں کے قتل کے خلاف مختلف جماعتوں نے شٹرڈاون کا اعلان کیا تھا جس پر کاروباری مراکز ،دفاتر، دکانیں اور اسکول بند رہے اور ٹریفک بھی معمول سے کم رہا۔۔ دوسری جانب پلواما ڈسٹرکٹ میں پولیس، فوج اور پیراملٹری فورسز نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران 3مبینہ عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3اہلکار زخمی ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر کے آئی جی عبدالغنی میر کا کہنا تھا کہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا،عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹوں تک مقابلہ جاری رہا۔