تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 4:14

ویانا حکام کو اسنوڈن نہ مل سکا، ہاتھ ملتے رہ گئے

جیو نیوز - ویانا…امریکی خفیہ ایجنسی کے راز فاش کرنے والے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے طیارے میں سوار ہونے کی اطلاع پر بولیویا کے صدرکا طیارہ ویانامیں روک دیا گیا۔ آسٹریائی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسنوڈن طیارے میں موجود نہیں۔بولیویا کے صدر ایوو مورالیس روس سے وطن واپس جارہے تھے، ان کے طیارے میں ایڈورڈ اسنوڈن کی موجودگی کی اطلاع پر فرانس اور پرتگال نے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کے اجازت نامے منسوخ کردیے جس کے بعد طیارہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں روک لیا گیا۔آسٹریاکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں ایڈورڈ اسنوڈن سوار نہیں تھا اور انھیں طیارے کو ویانا میں روکے جانے کی وجہ کا علم نہیں، بولیویا کے صدر کا طیارہ آج روانہ کردیا جائے گا۔ امریکا کو مطلوب ایڈروڈ اسنوڈن نے بولیویا سمیت21 ملکوں میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.