3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:15
اسکاٹ لینڈ میں کیچڑ میں فٹ بال کھیلنے کے عالمی مقابلے
جیو نیوز - لندن…اسکاٹ لینڈ میں کیچڑ میں فٹ بال کھیلنے کے عالمی مقابلے ہوئے۔کھلاڑیوں نے مٹی میں خوب لت پت ہوکر گول کیے۔کیچڑ میں فٹ بال کے مقابلوں کا آغاز فن لینڈ سے ہوا تھا مگر اب یہ کھیل یورپ بھر میں مقبول ہورہا ہے۔ سوامپ ساکر کا سالانہ ورلڈ کپ اس بار اسکاٹ لینڈ میں منعقد کیا گیا۔ بلیئرمور میں ہونے والے ان مقابلوں میں گھاس سے عاری میدان میں پانی چھوڑکر خوب کیچڑ پھیلائی گئی۔ ہر ٹیم 6 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جن کی عمریں 17 برس سے زائد تھیں۔عالمی کپ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم فاتح قرار پائی۔