تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 15:43

مصرکی سیاسی صورتحال تبدیلی کے دوراہے پر پہنچ گئی

جیو نیوز - قاہرہ…مصری سیا سی صورتحال تبدیلی کے دوراہے پر ہے۔فوج کی جانب سے سیاست دانوں کو دیئے گئے الٹی میٹم کچھ ہی دیر میں ختم ہونے والا ہے، الٹی میٹم کے خاتمے سے پہلے ہی فوج نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کرکے نشریات کو کنٹرول کرنا شروع کردیاہے۔ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ صدر مخالف مظاہرین سڑکوں پر موجود ہیں۔مصر میں آج مختلف واقعات میں 16 افراد جان سے چلے گئے۔مصر میں جوں جوں فوجی الٹی میٹم کی مہلت کے خاتمے کی گھڑیاں نزدیک آرہی ہیں،عوام میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔ قاہرہ کے التحریر اسکوئر پر لوگوں کا ہجوم بڑھ رہا ہے۔ ان افراد میں صدارتی مخالفین بھی موجود ہیں جبکہ صدر مرسی کے حامی میں کسی غیر متوقع صورتحال کے مقابلے کے تیاریاں کررہے ہیں۔قاہرہ میں وزیر دفاع کی اپوزیشن رہنما محمد البرادعی سمیت شیخ الازہر اور قبطی عیسائی پیشوا سیملاقات ہوئی ہے۔ اپوزیشن رہنما محمد البرادعی کو اپوزیشن نے اپنا نمائندہ بناکر فوجی سربراہ کے پاس ملاقات کے لئے بھیجا۔ اطلاعات ہیں کہ البرادعی نے حکومت مخالف مظاہروں میں خون خرابہ رکوانے کے لئے فوج کے کردار کی تجویز دی ہے۔ صدر مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کاکہناہے کہ فوجی بغاوت کی صورت میں عوام سکون سے نہیں بیٹھیں گے، ان کے لئے آزادی، زندگی سے زیادہ قیمتی ہے۔عوام کی ہنگامہ خیزیوں، فوج اور صدر کے کشیدہ بیانات اور پرتشدد واقعات کے بعد غیرملکی سفارت خانوں اور مصر کے مرکزی بینک کو بند کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.