3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:0
ایریزونا: ہلاک ہونے والے 19 فائر فائٹرز کیلئے دعائیہ اجتماع
جیو نیوز - فینکس…ایریزونا کے رہائشیوں کی جانب سے گرینائٹ ماوٴنٹین ہاٹز ہاٹ کے ہلاک ہونے والے 19 فائر فائٹرز کیلئے دعا کی گئی۔جو آگ بجھاتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔پریس کوٹ کمیونٹی کے ممبران نے فائر اسٹیشن پر ہلاک ہونے والوں کی یاد میں جھنڈے،پھول اور یادگاری پیغامات رکھے۔امریکہ کی 80 سالہ تاریخ میں یہ فائر فائٹرز کی ہلاکت کا سب سے بڑا قومی سانحہ ہے۔ہاٹ شاٹ کے 19 ممبران گزشتہ روز آگ بجھاتے ہوئے خود اس کا شکار ہو گئے تھے۔اس حادثے میں کم از کم 50 گھر تباہ ہوئے۔حکام کی جانب سے اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔