4 جولائی 2013
وقت اشاعت: 1:30
مصر:مرسی اورسابق عہدیدارگھروں میں نظربند، جھڑپوں میں 10 ہلاک،80 زخمی
جیو نیوز - قاہرہ… ترجمان اخوان المسلمون کا کہنا ہے کہ محمد مرسی اور سابق عہدیدار گھروں میں نظربند کردئیے گئے ہیں۔ دوسری طرف ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کے دوران اب تک ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے، جبکہ 80سے زائد افراد زخمی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اخوان المسلمون کے 300 ارکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔