5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 5:57
چلی کے ساحل پر 22فٹ بلند لہروں نے لوگوں کو سمندر سے دور کردیا
جیو نیوز - سین ٹیاگو …چلی کے ساحلی علاقوں میں 7 میٹر تک بلند ہوتی لہروں نے قبضہ جمایا اور قریبی رہائشی علاقوں میں جل تھل کردیا۔جنوبی امریکی ملک چلی کے ساحلی علاقوں میں موسم کی تیزیاں جاری ہیں ، پیسفک کوسٹ پر الرٹ کردیا گیا ہے۔سین ٹیاگو سے 120 کلومیٹرمغربی شہر Vina del Mar میں فٹ پاتھ ، اور گلیوں میں پانی بھر گیا ہے۔سمندر کنارے بنے گھر اور کاروبار بھی متاثر ہوئے ہیں ، شمالی شہر میں سمندر کے تیز وبلندو بالا لہروں کے ٹکرانے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔