6 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:28
چین میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جا ری،مزید 10 افراد ہلاک
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے مزید 10 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہوگئے۔چین کے جنوب مغربی صوبے سی چوان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔مسلسل بارشوں سے دریا ؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔شی میان کاوٴنٹی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے کئی شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہوہے ۔لینڈ سلائیڈ نگ 10 افراد کی جان لے لی جب کہ 10 افراد لاپتہ ہو گئے۔سی چوان سے 4 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔