7 جولائی 2013
وقت اشاعت: 13:32
محمد البرادی کو وزیر اعظم نامزد نہیں کیا،مصر کے عبوری صدرعدلی منصور
جیو نیوز - قاہرہ…محمد البرادعی کو وزیراعظم نامزد کرنے کی تجویزمصر کے عبوری صدر کے ترجمان نے محمد البرادعی کو وزیراعظم نامزد کرنے کی تردید کردی ہے۔ دوسری جانب اخوان المسلمون نے فوجی بغاوت کے خلاف آج بھی ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔معزول صدر محمد مرسی کے خلاف احتجاج کو منظم کرنے والی تحریک نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ عبوری صدر سے مذاکرات کے بعد محمد البرادعی کو وزیراعظم نامزد کردیا گیا ہے۔ فوجی ترجمان نے بھی انہیں وزیراعظم نامزد کرنے کی تصدیق کی تھی، تاہم رات گئے عبوری صدر عدلی منصور کے ترجمان نے ایک بیان میں اس کی تردید کردی۔ ترجمان نے کہا کہ محمد البرادعی کو وزیر اعظم نامزد نہیں کیا گیا۔ تاہم وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی فہرست میں ان کا نام سب سے اوپر ہے۔