تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جولائی 2013
وقت اشاعت: 4:6

سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا

جیو نیوز - کراچی…سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔ عوام سے بھی شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ ماہرین فلکیات نے آج چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔سعودی عدالت عظمی نے ایک بیان میں تمام رویت ہلال کمیٹیوں اور عدالتوں کو ہدایت کی ہے کہ رمضان کے چاند سے متعلق شہادتوں کے لیے اپنا اجلاس آج شام منعقد کریں۔ بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چاند دیکھنے کے عمل میں شرکت کریں اور قریبی عدالت یا کمیٹیوں کو آگاہ کریں۔ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کی شام ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.