8 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:56
بھارت میں ہوٹل کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی
جیو نیوز - حیدرآباد…بھارت کے شہر حیدرآباد میں ہوٹل کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد9 ہوگئی ہے ، لاپتہ افراد کے لیے امدادی کارروائیاں جار ی ہیں ، حیدرآباد کے علاقے سکندرآباد میں ہوٹل کی دو منزلہ عمارت مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے گری۔امدادی کارکنوں نے ملبے سے11زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ریسکیو اہلکار کرین کی مدد سے ملبہ ہٹانے کی کوشش میں لگے ہیں ، خدشہ ہے کہ تقریباً 20 افراد اب بھی ملبے میں دبے ہوسکتے ہیں۔ پولیس کے مطابق عمارت پرانی ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔