8 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:2
بھارت:گیا کے مندر میں نو دھماکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری
جیو نیوز - گیا،بہار…گزشتہ روز بھارت کے مشرقی قصبے بدھ گیا مندر میں 9 دھماکے کئے گئے،حکام کی جانب سے دھماکے کی سی سی ٹی وی فٹیج جاری کر دی گئی ہے۔گزشتہ روز بدھ گیا ٹاوٴن میں ہونے والے 9 دھماکوں میں 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں مندر میں ہونے والے 2 دھماکے دکھائے گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد مقامی لوگوں کو بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔1 دھماکہ مسافربس کے پاس ہوا۔سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔