تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:39

چین: طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا

جیو نیوز - بیجنگ…چین کے صوبے انہوئی میں طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ طوفان نے راستے میں آنے والے مکانات، فصلوں اور بجلی کے نظام کو تہس نہس کر دیا، تیان چینگ شہر میں طوفان سے 10 ہزار میٹررقبے پر تباہی ہوئی، مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، طوفان سے 46 افراد زخمی ہوئے، جن میں دو کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، اس کے علاوہ 4 سو گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.