10 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:20
برطانوی ٹی وی چینل پورے رمضان اذان فجر نشر کرے گا
جیو نیوز - لندن…برطانوی ٹی وی چینل نے پہلی بار اذان فجر نشر کی اوررمضان کے آغاز سے 30 روزوں تک ہر روز اذان فجر نشر کرے گا۔برطانوی ٹی وی چینل ویب سائٹ پر دوران رمضان پانچوں وقت کی اذان نشر کی جائیں گی اور ویڈیو بھی نشر کی جائے گی۔ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بقیہ 4نمازوں کے اوقات میں بھی اپنی نشریات کو 20 سیکنڈ کیلئے منقطع کرے گا۔چینل کے سربراہ راف لی کاکہناہے کہ چینل پر اذان کا لائیو ٹیلی کاسٹ ہونا روزے داروں کو نماز وقت پر ادا کرنے کی ترغیب دلائے گا۔