10 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:2
چین میں شدید بارشیں،پل ٹوٹنے سے5گاڑیاں اور9افراد ڈوب گئے
جیو نیوز - بیجنگ …چین میں شدید بارشوں سے تباہ ہونے والے برج پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں، 6 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔صوبہ سیچوان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والے برج سے 5 گاڑیاں ، 9 افراد دریا میں ڈوب گئے، ریسکیو اہلکار کی مدد سے تین افراد کو دریا سے نکال لیا گیا جنہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ،تاہم 6 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ دریا میں پانی کے تیز بہاوٴ کے باعث پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو شہریوں کو ڈھونڈنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔