11 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:28
سری نگر میں جموں کشمیر سیکریٹریٹ کی انیکسی میں آتشزدگی
جیو نیوز - سری نگر…سری نگر میں جموں کشمیر سیکریٹریٹ کی انیکسی میں آگ لگ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے لگی ، آگ بجھانے میں 18 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگ حادثاتی طور پر لگی تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔