11 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:34
تھائی لینڈ کے حراستی مرکز میں سو سے زائد روہنگیا مسلمان نے سحری کی
جیو نیوز - بنکاک…تھائی لینڈ کے حراستی مرکز میں سو سے زائد روہنگیا مسلمان نے سحری کی ، میانمار میں ظلم و ستم سہنے والے روہنگیا مسلمان اپنا گھربار چھوڑ کر تھائی لینڈ پہنچے، جہاں انہیں غیر قانونی طور پر حراستی مرکز میں رکھاگیا ، جنوری سے حراستی مرکز میں مقیم تقریبا ایک سو دس افراد نے یہاں سحری کی، 18 کلو سے زائد چاول ، 15 کلو سبزیاں اور 10 کلو حلال گوشت تھائی لینڈ حکومت کی جانب سے فراہم کیا گیا ۔